سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کی تحصیل کبل میں مسلسل غفلت کے باعث لائن مینوں کی موت اور زخمی ہونے کے ذمے دار خود واپڈا حکام ہیں جن کی غفلت سے مسلسل حادثات رونما ہورہے ہیں ،سینئر اخبار فروش رشید احمد اور دیگر اہل علاقہ نے بتایا کہ تحصیل کبل میں بجلی کی مین ٹرانسمشین لائن کے کرنٹ لگنے سے مسلسل واقعات کے دوران اب تک تین اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ان واقعات کے ذمے دارخود واپڈا حکام ہیں جن کی غفلت اور گرڈ کو اطلاع نہ دینے کی وجہ سے یہ واقعات رونما ہوچکے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مکمل تحقیقات کامطالبہ کیا ہے ۔