سوات(مارننگ پوسٹ)سیدو میڈیکل کالج میں ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ ہوا تقریب میں کالج کے طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں اور انعامات حاصل کئے پرنسپل سیدو میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کالج طلباء کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسکی بدولت انکی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بڑی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سوات میں میڈیکل کالج اور تدریسی ہسپتال کے قیام سے یہاں کے طلباء کو جدید طبی و تحقیقی سہولیات مقامی طور پر مہیا ہو چکی ہیں جس کا کریڈٹ بلاشبہ یہاں کے عوامی نمائندوں کو جاتا ہے اب صحت و علاج کی ان جدید سہولیات سے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ یکساں طور پر مستفید ہو رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ان میں مزید اضافے بھی ہونگے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور تدریسی فرائض پوری تندہی سے انجام دینے کے علاؤہ طب و صحت کے تمام شعبوں میں عالمی سطح پر ہونے والے ایجادات و تحقیقات اور تبدیلیوں سے بھی آگاہی حاصل کریں اور اس مقصد کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور مدد لیں اس سلسلے میں اساتذہ بھی انکی ہر طرح معاونت کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کریں تو ہر قدم پر کامیابی انکے قدم چومے گی اور انہیں دنیوی و اخروی سعادتیں نصیب ہوں گی پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے بعد ازاں کامیاب مقررین میں انعامات تقسیم کئے اور طلباء کو اپنی علمی کاوشیں جاری رکھنے کی تلقین کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔