سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے بعض عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سعداللہ خان کو ہدایت کی ہے کہ سیدو شریف کیجولٹی میں مردانہ اور زنانہ او پی ڈی کو جلد سے جلد الگ کر دیا جائے اور دونوں جگہوں پر مختلف شفٹوں میں ڈاکٹروں کی 24گھنٹے حاضری کو یقینی بنایا جائے یہ ہدایت انہوں نے سیدو شریف کیجولٹی کے دورہ کے موقع پر وہاں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سعداللہ خان کے علاؤہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم خان، کیجولٹی انچارج ڈاکٹر طارق خان اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت ہسپتالوں میں علاج کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کیساتھ جس بات کا وعدہ اور عزم کرلیتی ہے وہ جلد یا بدیر کرکے دیکھاتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت دینا ہم سب کا مشترکہ فرض ہے اس لئے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں زیادہ سے زیادہ عوام و مریض دوست اور غریب پرور اقدامات کئے جائیں تاکہ انکے خوشگوار اور پائیدار اثرات آئندہ نسلوں کو بھی منتقل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے اپنے فرض کو احسن طریقے سے پورا کریں گے اور جہاں بھی عوام کو مشکلات اور مسائل ہوں ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔