سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں پولیس نے این سی پی کی آڑ میں رجسٹر ڈ ہونے والی چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں 76 گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ کار چور بین الصوبائی گروہ کے 4 کارندے بھی دھر لیے گئے جنہوں نے 22 گاڑیاں سوات سے چوری کرنے کا اعتراف کرلیا۔ موٹرسائیکل چور گروہ سے بھی 12 موٹرسائیکلیں برآمد کرکے 4 ارکان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ڈی پی او سوات اشفاق انور نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں عارضی طور پر 44 گاڑیوں کا اندارج کیا گیا ہے۔ اب ان گاڑیوں میں چوری شدہ گاڑیوں کی چھانٹی جاری ہے۔ ملک بھر سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سوات میں رجسٹرڈ ہونے والی ان گاڑیوں میں 110 چوری کی نکلی ہیں جن میں سے 76 گاڑیوں کو قبضے میں لے لیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ گذشتہ پانچ چھے مہینوں سے سوات سے گاڑی چوری کی جانے کی واردات ہورہی تھیں، جن پر پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ چار بین الصوبائی کارلفٹروں کو گرفتار کرکے انہوں نے 22 گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا۔
سوات میں پولیس نے این سی پی رجسٹر ڈ ہونے والی چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا
