سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کی جانب سے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان باہمی روابط کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے سیکرٹری آبادکاری و بحالی اور ریسکیو1122سروسز ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی نے ڈی آئی جی مالاکنڈ ریجن محمد سعید خان وزیر سے ملاقات کی جس کا بنیادی مقصد دونوں اداروں کی جانب سے عوام کی جان و مال کی حفاظت سے متعلق بہترین سہولیات کی فراہمی ہے سعید خان وزیر نے ریسکیو خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسکی وجہ سے پولیس کو فرائض کی احسن ادائیگی میں سہولت ملی ہے اور دونوں اداروں کی یکجہتی سے لوگوں کو بھی اچھا پیغام ملا ہے اس موقع پر عمران خان یوسفزئی نے بتایا کہ ریسکیو1122 روز اول سے عوام کو مختلف ایمرجنسیز کے دوران عالمی معیار کی خدمات فراہم کر رہا ہے جس کی وجہ سے ریسکیو1122 عوام، سرکاری اور نجی اداروں میں مقبول ہو رہا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ریسکیو اہلکار عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں اور اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں ملاقات کے دوران سرکاری اداروں کے مابین اعتماد کی فضا کو برقرار رکھنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونا ہے ڈی آئی جی مالاکنڈ ریجن محمد سعید خان وزیر نے کہا کہ ریسکیو1122 اس وقت قدرتی اور ناگہانی آفات میں عوام کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اس ضمن میں پولیس بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف قسم کے اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے ایک دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اور ہر قسم کے آپریشن کے دوران شانہ بشانہ کام کریں گے جس سے عوام کو زیادہ ریلیف میسر ہو گا۔