سوات(مارننگ پوسٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ پولیو مرض سے زیادہ ہمارے لئے قومی ناسور بن چکا ہے جو ایک طرف ہمارے پھول بچوں کو ہمیشہ کیلئے اپاہج بنا دیتا ہے تو دوسری طرف عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامہ اور جگ ہنسائی کا باعث بن چکا ہے انہوں نے مید ظاہر کی کہ ہم جہادی بنیاد پر کوششیں کریں توپورا ملاکنڈ اگلے سال پولیو فری ڈویژن بن جائے گا انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا یقینی بنائیں جبکہ اس ضمن میں مزاحمت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں اپنے دفتر میں پولیوکے خاتمے کیلئے ڈویژنل ٹاسک فورس کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم فیصلہ کن ہونی چاہئے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت کے سینئر افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی کمشنر نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ 2018 میں یقینی ہونا چاہیے تھا لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا پولیو وائرس کے خاتمے میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی نگرانی میں پولیو مہم کی بھر پور طریقے سے مانیٹرنگ کریں اس سلسلے میں افغان بارڈر بھی سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مائیگریشن کو بھی روکا گیا ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دیں اور مہم کے علاوہ بھی لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں جبکہ دستیاب مفت ادویات بھی مریضوں کو مہیا کریں انہوں نے تسلیم کیا کہ انتظامیہ کو کئی چیلنجوں اور مشکلات کا سامنا ہے مگر ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمیں ہر قیمت پر سسٹم کو آگے لے کر جانا ہے انہوں نے مزید واضح کیا کہ عوام کا پیسہ لوگوں پر ہی خرچ ہونا چاہیے اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے ای پی آئی ایریا کوآرڈینیٹر خواجہ عرفان نے پولیو خاتمے کے حوالے سے پراگریس رپورٹ پیش کی اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو تفصیلی بریف کیا سید ظہیر الاسلام شاہ نے ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو کے خاتمے کے بارے میں رپورٹ کو بہت سراہا اور امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ حکام آئندہ اس سے بھی اچھا کام کریں گے۔