سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ اور گردو نواح میں کرونا کی روک تھام کے لئے مکمل لاک ڈاؤن جاری جمعہ کے روز کاروباری مراکز بدستوربندرہیں۔ بازاروں میں لوگوں کار ش بھی نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ گلی محلوں میں کریانہ اور جنرل سٹورکی دکانیں کھلے رہیں۔ ضلع انتظامیہ کے ہدایات پر میڈیکل سٹور، تندور اور اشیاء خوردونوش کے دکانیں بھی کھلی رہی۔ ضلع بھر میں جمعہ کے روز مسجدوں میں کرونا کی وبا ختم ہونے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ جبکہ شب جمعہ کو سیدوشریف، مینگورہ اور گردو ونواح میں رات دس بجے لوگوں نے چھتوں پر چھڑکراذانیں بھی دیں۔