سوات ( مارننگ پوسٹ) ایم این اے سلیم الرحمان نے مینگورہ کے نواحی علاقہ سرینگر محلہ سمیت گیس سے محروم دیگرعلاقوں کوگیس فراہمی منصوبے میں شامل کرنے کی ہدایت کردی، سرینگر اوردیگرعلاقے کے عمائدین کی وفد کی ایم این اے سلیم الرحمان سے ملاقات ، سلیم الرحمان نے گیس کے متعلقہ حکام کو وفد کیساتھ ملاقات کراکر ان کو گیس منصوبے کے حوالے سے انعامات جاری کردی ، تفصیلات کے مطابق سرینگر محلہ مینگورہ کے ایک نمائندہ فضل الرحمان طوطا کے قیادت میں ایم این اے سلیم الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر موجودگی جسمیں فضل علی ، سلیمان اورحکیم وغیرہ شامل تھے ۔ وفد نے سلیم الرحمان کو سرینگر محلہ میں گیس کی عدم دستیابی کے حوالے سے اگاہ کیا۔ جس پر سلیم الرحمان نے محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ حکام اکبرامان اوریوسف خان کوہدایت کی کہ وہ سرینگر محلہ سمیت دیگرعلاقے جوسوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں میرے فنڈ کے منصوبوں میں شامل کرے اور ان علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گھرگھر سوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ اس موقع پر وفد نے سلیم الرحمان کا اس توقع کے ساتھ شکریہ اداکیاکہ انہوں نے محکمہ گیس حکام کو جوہدایت کی ہے وہ اس کو یقینی بنائیں گے۔ اورسرینگر کوگیس منصوبے میں شامل کرنے کوعملی جامہ پہنائیں گے
مینگورہ علاقہ سرینگرگیس فراہمی منصوبے میں شامل کرنے کی ہدائت
