سوات ( مارننگ پوسٹ)ضمنی بلدیاتی الیکشن ، یوسی گلکدہ میں اے این پی کے امیدوار پرویزعالم پاپا کے حق میں اہم بریک تھرو، مختلف الخیال لوگوں کی طرف سے پرویز عالم کی مکمل حمایت کااعلان ، تحصیل کونسلر کے نشست کیلئے پرویز عالم کو موزون امیدوار قراردیدیاگیا، عوامی حمایت کے بعد علاقے میں پرویز عالم کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ، اے این پی کے امیدوار کی پوزیشن مضبوط جیت یقینی ہوگئی ، انتخابی فضاء میں ڈرامائی تبدیلی ، تفصیلات کے مطابق سوات کے دیگر علاقوں کی طرح یونین کونسل گلکدہ میں تحصیل کونسلر کے نشست کیلئے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی سرگرمیاں عروج پرہے ، جبکہ حلقے میں اس وقت اے این پی کے امیدوار پرویز عالم کے حق میں ایک بڑا بریک تھرو ہوا جب اہل علاقہ میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے پرویز عالم کی غیرمشروط حمایت کااعلان کردیا، ان کی حمایت نے یونین کونسل گلکدہ کا انتخابی فضاء بھی تبدیل کردیاہے اور انتخابی فضاء میں ڈرامائی تبدیلی آگئی ہے ، اس صورتحال کی وجہ سے پرویزعالم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے اور ان کے حق میں چلنی والی ہوا نے پرویزعالم کی جیت یقینی بنادیاہے۔ ایک سروے رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اس حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار اورایک آزادامیدوار کے مقابلے میں پرویز عالم ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگیاہے۔ اورلوگوں نے پرویز عالم کو ہی موزون امیدوار اقرار دے کر ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پرویز عالم کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ، اے این پی کے امیدوار کی پوزیشن مضبوط جیت یقینی ہوگئی
