سوات ( مارننگ پوسٹ)اپرسوات ضلع بناؤ تحریک کے بانی چیئرمین ثمرخان نے کہا ہے کہ اپرسوات کو الگ ضلع بنانا وقت کی ضرورت ہے ، ہم نے چارسال قبل اپرسوات ضلع بناؤ تحریک شروع کی تھی ، اب علاقے کے وکلاء ، اساتذہ اورہرطبقہ فکر کے لوگ اب اس تحریک کاساتھ دے رہے ہیں انشاء اللہ جلد ہی ہم رابطہ عوام مہم کا آغاز کرینگے ، اور اس کے شروعات کالام سے کرکے لوگوں کو اپرسوات ضلع بنانے کے افادیت سے اگاہ کرینگے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے مینگورہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپرسوات کو الگ ضلع بنانا وقت کی ضرورت اور علاقے کے بہتر مفاد میں ہے ، انہوں نے واضح کہا کہ ہم اپنے اس مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، چارسال قبل ہم نے جس تحریک کاآغاز کیاتھا، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج وہ تحریک اپرسوات کے ہرفرد کاآواز بن چکاہے ، انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے حکومت اور ذمہ داروں کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں، کہ موجودہ وزیردفاع اور سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اپرسوات الگ ضلع بنانے کا اعلان کایتھا ان کے اعلان کو اب عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیاہے اب چونکہ موجودہ وزیراعلیٰ کاتعلق بھی اپرسوات سے ہے۔ اوروہ بھی اس حوالے سے زمینی حقائق سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہم ان سے توقع رکھتے ہیں۔ کہ وہ اپرسوات کو الگ ضلع بنانے میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے آئندہ ہفتہ سے تحصیل کالام سے ایک مہم کاآغاز کررہے ہیں جس کے ذریعے ہرطبقہ فکر کے لوگوں کواپرسوات کو الگ ضلع بنانے کی افادیت سے آگاہ کرینگے ، انہوں نے کہا کہ اپرسوات الگ ضلع بن کر رہے گا۔