سوات   (مارننگ پوسٹ)    تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ میں پولیس نے اسلحہ مرمت کرنے کی دکان پر چھاپا مارکرغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نظام ولد مکرم سکنہ راحت کی اسلحہ مرمت کی دکان پر اچانک چھاپہ مارا جہاں پر پڑا غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا جن میں چار عدد رائفل 12 بور اور 2 عدد پستول شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔