سوات(مارننگ پوسٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے نوجوان طبقے سے ہم سب کی امیدیں وابستہ ہیں نیشنل یوتھ اسمبلی کا نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے اور تعلیم و تربیت کیلئے کردار قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یوتھ اسمبلی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈی پی او سوات سید اشفاق انور اور تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے بھی خطاب کیا جبکہ ٹی ایم او مینگورہ ارشد زبیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایس آر اے تھل خالق خان، این وائی اے کے ڈویژنل لیڈر عزیز اقبال، صوبائی سپیکر اسماعیل خان یوسفزئی، گورنر سمیع اللہ مہمند اور صوبائی قائد نوید خان نے اسمبلی میں مختلف ایشوز پر تفصیلی بحث کی اس موقع پر سید ظہیر الاسلام شاہ نے یوتھ اسمبلی کے عہدیداروں سے حلف لیا انہوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا دارومدار نوجوانوں پر ہے اس لئے وہ اپنی تعلیم وتربیت اور معاشرے کو سنوارنے میں بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ ڈرگ فری معاشرے کے قیام کیلئے بھی کردار ادا کریں اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھیں اور منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت سے پورا تعاؤن کریں نیشنل یوتھ اسمبلی کے عہدیداروں نے انکی مناسب حوصلہ افزائی پر کمشنر ملاکنڈ، ڈی پی او، تحصیل ناظم بابوزء اور ٹی ایم او منگورہ کا شکریہ اداکیا۔