سوات (مارننگ پوسٹ)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرنے والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اضافی تنخواہ/اعزازیہ سے محروم میونسپل ایڈمنسٹریشن اور واٹر اینڈ سنیٹیشن اتھارٹی کے ملازمین اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر کرونا جیسے آفت کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صفائی ستھرائی،ادویات کے سپرے،کورونا کی وباء سے مرنے والوں کو دفنانے کے کام میں مصروف رہے اور اپنی جانوں کی پروا نا کرتے ہوئے کرونا وائرس کیخلاف اس جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔اور اس وبا میں بلدیاتی اداروں کے کئی ملازمین کورونا جیسی موزی مرض کے شکار ہوئے۔ جن میں وزیر اعلی کے مشیر کامران بنگش، ٹاؤن ون پشاور کے تحصیل آفیسر ریگولیشن ، تحصیل آفیسر infrastructre بابو زئی،اور کئ دیگر بلدیاتی ملازمین شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو اضافی خدمات کی تنخواہ/اعزازیہ سے محروم رکھنا زیادتی کے مترادف ہے۔ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے ایوان صدر،افواج پاکستان،عدلیہ،واپڈا اور دیگر اداروں کی طرح اضافی تنخواھ/ اعزازیہ کا اعلان کیا جائے تا کے مشکل وقت میں قوم کی خدمت کرنے والے بلدیاتی ملازمین کی حوصلا افزائی ہو سکے۔