سوات (مارننگ پوسٹ) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور شکردرہ کے اہم خاندان سے تعلق رکھنے والے جاوید اللہ خان ولد محمد فہیم خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاوید خان گاڑی میں جارہا تھا کہ نامعلوم افرادنے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ سوات میں شورش کے دوران اس خاندان کے کئی اہم افراد کو شدت پسندوں نے قتل کیا تھا۔ جاوید خان کے بنگلہ کو بھی مسمار کیا گیا تھا۔مقتول کا بڑا بھائی ایک بین الاقوامی نیوز چینل کے ساتھ اسلام آباد میں وابستہ ہے۔ جاوید اللہ خان کے قتل کے بعد پولیس نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر اور سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔