سوات(مارننگ پوسٹ) نجی تعلیمی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہے جو ادارے خلاف ورزی کررہے ہیں والدین فوری طورپر کنزیومر کورٹ کو درخواست دیں، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی اپنا کردار ادا کرین کمشنر ملاکنڈ ظہیرا سلام ، تفصیلات کے مطابق کمشنر ملاکنڈ نے الیکٹرانک میڈیا کے کابینہ سے ملاقات کے وقت ڈیوژن بھر میں نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں ، امتحانی شیڈول اور امتحانات کے حوالے سے کہاہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہے جو ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چھٹیوں کے پچاس فیصد رعایت، پانچ ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے سکول بیس فیصدرعایت دینے سے انکاری ہے والدین فوری طورپر کنزیورمر کورٹ کو سادہ کاغذپر درخواست دیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی ، کمشنر ملاکنڈ نے کہاکہ صوبائی ادارہ پی ایس آر اے اس سلسلے میں سختی سے حکومتی احکامات پر عمل کریں اور جو نجی ادارے خلاف ورزی کریں ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے مزیدکہاکہ قانون سے بلاتر کوئی بھی نہیں تاہم والدین بھی اپنے آئینی اور قانون حق کے لئے آواز اٹھائیں اور متعلقہ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف باقاعدہ کنزیومرکورٹ سے رابطہ کریں تاکہ عوام کو لوٹنے والے عناصرکی سرکوبی کی جاسکیں۔
نجی تعلیمی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہے خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی ، کمشنر ملاکنڈ ظہیرا سلام ،
