سوات(مارننگ پوسٹ)گو ر نمنٹ ڈگر ی کا لج خو ازہ خیلہ کے استاتذہ اور طلبا ء کے وفد نے جنر ل آفیسر کما نڈنگ میجر جنر ل خا لد سعید سے (ہیڈ کواٹر آرمی ڈو یژن ملاکنڈ خو ازہ خیلہ)میں ملا قا ت کی ۔ ملا قا ت کے دوران جی او سی آرمی ڈویژن ملا کنڈ نے تعلیم کی اہمیت اور اس کے فروغ پر با ت چیت کی جی او سی نے استا تذہ کی کا وشو ں کو خو ب سراہا اور طلبا ء کو پا کستا ن کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کر دار ادا کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر جی او سی نے فرمایا کہ پاک فوج عوام کی ہے اور ہر وقت ہر گھڑی عوام کی خدمت کے لئے تیار ہے جس پر استاتذہ نے بات کی تائیدکرتے ہوئے کہا کہ عوام بھی ہر گھڑی پاک فو ج کے شانہ بشانہ ہر مشکل سے نبٹنے کے لئے تیار ہے۔ طلبا ء نے مختلف مو ضوعات پر جی او سی سے با ت چیت کی اور سوالات کیے ۔اس مو قع پر جی او سی نے کا لج انتظامیہ کو نقد انعما ت دیے۔استاتذہ اورطلباء نے جی او سی سے ملاقات کو خو ب سر اہا اورپاک فو ج کا شکر یہ ادا کیا۔
گو ر نمنٹ ڈگر ی کا لج خو ازہ خیلہ کے اساتذہ اور طلبا ء کے وفد کا میجر جنر ل خا لد سعید سے ملا قا ت
