سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک سو چوالیس تک پہنچ گئی چوبیس گھنٹوں میں مزید چوبیس افراد سپتال میں داخل، اسپتال کے ایم ایس نے میڈیا کوریج پر خودساختہ پابندی لگادی، تفصیلا ت کے مطابق سوات میں ڈینگی کے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت ایک سو چوالیس مریضوں میں ڈینگی کے وائرس کی تصدی کی جاچکی پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید چوبیس متاثرہ افرادکو اسپتال لایاجاچکاہے ان کے مطابق اس وقت اسپتال میں چھبیس افراد زیر علاج ہے جبکہ ایک سو تین افراد کو علاج کے بعد فارغ کیاجاچکاہے۔ دوسری جانب سیدوشریف اسپتال میں مریضوں نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اسپتال میں صفائی نہ ہونے کی برابر ہے ادویات ناپیدہے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامناہے زیادہ تر مریض پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کرنے پر مجبورہے اسپتال کے عملہ کارویہ انتہائی خراب ہے۔ جبکہ دوسری جانب اسپتال کے ایم ایس کے جانب سے میڈیا کوریج پر خودساختہ پابندی لگادی گئی ہے اور جگہ جگہ بینرز لگائے گئے جس پر میڈیا کے نمائندو ں اور ریکارڈ کی پابندی کے نوٹس لگائے گئے ہیں۔ سوات الیکڑانک میڈیا کے صدر اور دیگر کابینہ کے افراد نے ایم ایس کی خودساختہ میڈیا پابندی پر سخت تنقیدکی ہے اور اس کو آزدی اظہارپرپابندی قرار دی ہے۔ اور سیدوشریف اسپتال ایم ایس کے خلاف وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
سوات میں ڈینگی بے قابو، مریضوں کی تعداد 144 تک پہنچ گئی
