سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں جواں سال لڑکی سے ذیادتی کیس ،پولیس نے چچا سمیت جرگہ کے 4ارکان کو گرفتار کرلیا ،11ماہ قبل جواں سال لڑکی سے اسلحہ کی نوک پر ذیادتی کرنے والے نوجوان کو بچاکر دوسرے نوجوان پر الزام عائد کیا گیا ،نوجوان ظاہرہ شاہ سے چار لاکھ روپے لیکر لڑکی کا نکاح بھی کرایا گیا ،چار ماہ بعد زچگی ہونے پر نوجوان نے درخواست دی تو تفتیش کے دوران لڑکی نے راز اگل دیا ،اصل ملزم بیرون ملک فرار ہونے کاانکشاف ہوا ہے ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن آفیسر زمان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گیار ماہ قبل مبینہ ملزم عبدالرحمن نے جواں سال لڑکی مسماۃ (ش) کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر مبینہ طور پر ذیادتی کرتا رہا جب لڑکی امید سے ہوگئی تو اس کا الزام ایک اور نوجوان ظاہرشاہ عائد کرکے لڑکی کے چچا حضرت خان اور جرگہ ممبران امیر رحمن ،باچا امین اور امان الدین نے ظاہرشاہ سے چار لاکھ روپے لئے اور لڑکی کے ساتھ نکاح کروایا شادی کے چار ماہ بعد زچگی ہوئی تو ظاہرشاہ نے پولیس کو درخواست جس پر لڑکی نے سچ اگل دیا اور پولیس نے جرگہ ممبران کو گرفتار کرکے لڑکی ،ظاہرشاہ اور بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروار بھجوادیا ہے جبکہ عبدالرحمن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے ۔ملزمان نے چار لاکھ روپے کی رقم بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔
سوات علاقہ شاہ ڈھیرئی میں جواں سال لڑکی سے ذیادتی،چچا سمیت4ارکان گرفتار
