پشاور(آن لائن )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 6ماہ تک رقم نہ نکالنے پر مستحقین کا اکاونٹ بلاک کردیا جائے گا ۔ انتقال کرنے والے مستحقین اور مشکوک شناختی کارڈکے حامل خواتین کے اکائونٹس کو بھی جلد ڈ ی کریڈٹ کیا جائے گا ۔ غیر مشروط اور مشروط مالی معاونت کے لئے پیمنٹ ریگولیشن ، بی آئی ایس پی 2018کے مسودے کی منظوری اور پیمنٹ ریگولیشنز کو تصحیح اور اعلامیہ جاری کرنے کے حوالے سے فنانس ڈویژن بھیجنے کی ہدایات کی گئی ۔ بی آئی ایس پی بجٹ 2017-18کی منظوری اور ملازمین کے سروس ریگولیشنز پر بحث کے بعد نظر ثانی کے لئے فنانس ڈویژن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیئر پرسن آئی ایس بی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بورڈ کے 30ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کام کرنے کے طریقہ کار میں اصلاحات کے لئے پرعز م ہے ۔
بی آیئ ایس پی سے6ماہ تک رقم نہ نکالنے پر اکاونٹ بلاک کردیا جائے گا
