سوات(مارننگ پوسٹ)ڈی سی سوات کے ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد شہاب خان نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت جاری منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُن کے ساتھ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او عابد خان اور حبیب اللہ اور ٹی ایم او بابوزئی احسان اللہ، ٹی او آر قیصر علی اور ہائی ویز کے انجینیر عبدالاسلام اور امتیاز بھی موقع پر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی کہ مذکورہ کام کی کوالٹی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ مذکورہ کام کی تکمیل مقررہ وقت میں کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یونیورسٹی آف سوات کے طلباء کی جانب سے ڈوویژنل ہیڈ کوارٹر کی تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری منصوبہ کے تحت ایک روزہ نمائشی پروگرام کا انعقاد کیاگیا تھا، جس میں مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے ما لاکنڈ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر مینگورہ سے ملحقہ سڑکوں کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف ما ڈلز پیش کیے تھے، ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد شہاب خان نے آج مینگورہ میں مختلف چوکوں کا دورہ بھی کیا ، جس میں مکانباغ چوک، فظاگٹ چوک، تختہ بند چوک، اور منگلور چوک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیو اڈہ،نیو سبزی منڈی پر جاری کام کا معائنہ بھی کیا، اے سی بابوزئی نے کہا کہ جلد ازجلد تختہ بند روڈ پربھی کام شروع کیا جائے گا۔