سوات(مارننگ پوسٹ ) کوکارئی پولیس کے بغیر وردی اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں سے غنڈا ٹیکس وصول کرنا شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقے بارامہ کے رہائشیوں سردارعلی ولد خان منیر،عطاء اللہ ولد زیارت گل،فیصل ولد عمر گل ،عمران ولداسماعیل ،عرفان ولدفضل رحیم اور دیگر نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتوار کے روزسوات کے سیاحتی علاقہ سنگر سیر کیلئے گئے واپسی پرکوکارئی تھا نے کے سامنے بغیر وردی والے اہلکاروں نے انہیں روک لیا جامع تلاشی اور منشیات کے پوچتاج کے بعد کچھ نہ ملا توہیلمٹ اور لائسنس کا پوچانہ ہونے کے صورت میں ہمیں تھا نے کے اندر لے گئے جہاں دیگر چھ موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل سوار موجود تھے کچھ دیر بعد پانچ سو روپے دینے کا مطالبہ کیا انکار پر بغیر وردی والے اہلکار وں نے موٹر سائیکل تھانے میں بند کرکے ہمارے خلاف پرچہ کاٹ دیا اور صبح مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش ہونے کیلئے کہا گیاوہاں موجود ایک موٹر سائیکل سوار نے ٹریفک اہلکاروں کے طرف سے دیا گیا پرچہ دکھایا جس پر بغیر وردی والے اہلکاروں نے کہا کہ اس پرچے کا یہاں کوئی حیثیت نہیں ۔عوامی حلقوں نے بغیر وردی اہلکاروں کے عام شہریوں سے اس طرح تلاشی اور دیگرسرگرمیوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بغیروردی پولیس اہلکاروں اور جرائم پیشہ افراد میں کوئی فرق نہیں لہذا شرپسند عناصر اس سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں لہذا اعلیٰ افسران کوکارئی تھانے کے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے۔
کوکارئی کے بغیر وردی پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں سے غنڈا ٹیکس وصول کرنا شروع کردیا
