سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سیدو شریف میں متنازعہ قبرستان کی زمین کا مسئلہ سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائیگا علاقے کے عمائدین کے آراء کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں یونین کونسل سیدو شریف کے بلدیاتی نمائندوں سمیت ضلعی انتظامیہ کے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو دونوں فریقین کے تمام سرکاری تجاوزات اور دیگر اہم ثبوتوں کا جان پڑتال کرینگے اس سلسلے میں انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں ایک جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے اے سی عامر علی شاہ، تحصیلدار بابوزئی اشتیاق احمد خان، ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ، تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود، ناظم حیدر علی، ناظم روزی خان ، نائب ناظم انعام اللہ، پی ٹی آئی رہنما ظفر علی ، محمد نواب، برہان اور دیگر بلدیاتی نمائندوں سمیت علاقائی معززین بھی موجود تھے جنہوں نے فضل حکیم خان کو متنازعہ قبرستان کی فراہمی اور تجاوزات کے مسئلے سے اگاہ کیا چیئرمین ڈیڈیک نے یقین دہانی کرائی کہ سیدو شریف قبرستان کے تنازعہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائیگا انہوں نے کہا اگر کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ متنازعہ زمین قبرستان کا ہے تو قبرستان کا ہی رہے گاکیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ حق ، صداقت اورقانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں اور قانون اور آئین کی روشنی میں فیصلے کرتاہوں فضل حکیم خان نے کہا کہ سیدو شریف ، فیض آباد اور امانکوٹ کیلئے 8 انچ سوئی گیس پائپ لائن رواں ماہ جنوری میں بچھایا جائیگا جس سے تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگاجرگہ سے ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ، تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محموداور دیگر نے بھی خطاب کیا۔