سوات  (مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، 3 غیر قانونی ڈینٹل کلینک سیل کردیے گئے۔ بھاری مقدارمیں کلینکس سے سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعید الرحمان اور انسپکٹر افضل عابد نے مینگورہ شہر میں حاجی بابا روڈپر کارروائی کے دوران سرور ڈینٹل کلینک کو غیر رجسٹرڈ ہونے پر سیل کردیا جب کہ اس دوران نان کوالیفائیڈ شخص سرور علی کو پریکٹس کرتے ہوئے پایا گیا۔ افتخار ڈینٹل کلینک کو بھی غیر رجسٹرڈ ہونے پر سیل کردیا گیا اور کلینک میں عماد نامی نان کوالیفائیڈ شخص کو پریکٹس کرتے پایا گیا، اسی طرح ہدایت ڈینٹل کلینک کو بھی غیر رجسٹرڈ ہونے اور اس میں موجود نان کوالیفائیڈ شخص نعمان کو پریکٹس کرتے پاکر سیل کردیا گیا۔