سوات(مارننگ پوسٹ)بحرین کے اسسٹنٹ کمشنر عابد مہمند سوات کے علاقے چم گھڑئی میں ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔حادثہ ان کی سرکاری گاڑی خراب روڈ کے باعث ایک گہری کھائی میں گرنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ادھر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سوات علاقہ بحرین میں خراب روڈ کے باعث اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے اے سی بحرین عابد مہمند جاں بحق
