پشاور()وفاقی حکومت نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)کو دو حصوں میں تقسیم کرنے اور انڈس پاورسپلائی کمپنی کے نام سے نئی کمپنی بنانے پر غور شروع کردیاہے نئی کمپنی میں ہزارہ سرکل اور سوات سرکل سمیت صوابی کو بھی شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت پاور اسلام آباد نے پشاور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (پیسکو)کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر غور شروع کردیا ہے اس سلسلے میں پاور ڈویژن نے اپنی تجاویز پیسکو پشاور کو ارسال کردی ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ تجاویز میں وفاقی وزارت پاور اور پاور ڈویژن اسلام آباد نے پیسکو کو دو حصوں میں تقسیم کرکے انڈس پاور سپلائی کمپنی بنانے کی تجویز پیش کی ہے جس میں ہزارہ سرکل ، سوات سرکل اور صوابی شامل ہونگے مذکورہ تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے جو پیسکو حکام کو مذکورہ تجاویز کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی ذرائع کے مطابق پیسکو کے اندر کمپنی کی تقسیم پر سخت تحفظات پائے جا رہے ہیں پیسکو کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کو سب سے زیادہ ریونیو ہزارہ سرکل اور سوات سرکل سے مل رہا ہے اگر پیسکو سے مذکورہ دو سرکل الگ کردیئے جائیں تو کمپنی دیوالیہ ہوجائے گی ذرائع کے مطابق کمپنی کا مالی خسارہ اس وقت اربوں روپے تک پہنچ گیا ہے اور کمپنی کے عام صارفین کے ذمے 80ارب اور کمرشل وانڈسٹریل صارفین کے ذمے چار ارب روپے کے بقایاجات ہیں جس کی ریکوری کے لئے مہم جاری ہے ۔
پیسکوکو دو حصوں میں تقسیم کرکے نئی کمپنی بنانے پر غور،نئی کمپنی میں سوات سرکل بھی شامل کرنے کی تجویز
