سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے مقامی کاشت کاران کا تورغرکالا ڈھاکہ میں مسجد اور قرآن شریف شہید کرنے کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کو قرار واقعی سزاد دینے کا مطالبہ ، سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس واقعے کی آڑ میں مقامی کاشت کاروں کو بے دخل کرنے کی سازش ہورہی ہے 1980سے1986کے دوران بندوبستی علاقوں میں مقامی کاشت کاروں سے زمین واپس لی جارہی ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جنگل اور کاشت کاری کی زمینوں کا تعین کرکے کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کرے ، لوگوں کی مالکانہ زمینوں پر جنگلات لگانے سے گریز کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کالاڈھاکہ واقعے میں ملوث افراد کی پشت پناہی با اثر سیاسی لوگ کررہے ہیں ، لہٰذا حکومت ان کے خلاف کاروائی کرے ، انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار اور متاثرہ افراد کی داد رسی کے ساتھ کاشت کاروں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو صوبائی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے ۔