سوات:خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے تعاون سے سوات میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک قائم. چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان اور وزیراعلی کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور افتتاح سے قبل پارک کا جائزہ لیا. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جلد اس سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے.