ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالینڈکی مسلمان مخالف انتہا پسند جماعت کے سابق رکن نے اسلام قبول کر لیا۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جورام وین کلیورن کاتعلق اسی انتہا پسند مسلم مخالف جماعت سے تھاجس کے سربراہ گیرٹ ویلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔یورپی نیوز ایجنسی پولیٹیکوکی رپورٹ کے مطابق ڈچ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے جورام وین کلیورن نے کہا کہ وہ اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے جب ان پر اسلام کی حقانیت آشکار ہوئی اور ان کا دل بدل گیا۔جورام وین کلیورن 2010 سے 2014 تک اسلام مخالف فریڈم پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رہے۔ فریڈم پارٹی کے سابق رکن اسلام کے سخت مخالف تھے اور کئی مواقع پر انہوں نے اسلامی تعلیمات اور قرآن کے خلاف بیانات بھی دیئے۔نومسلم جورام وین کلیورن نے ماضی میں اسلام اور قرآن پاک سے متعلق اپنے سابقہ بیانات پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔
ہالینڈکی مسلمان مخالف انتہا پسند جماعت کے رہنمانے اسلام قبول کرلیا
