اسلام آباد(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ میں طالبان کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر لکھا کہ ملزمان سے حراست میں لیکر جھنڈے بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ سی آئی اے نے ابتدائی طور پر 8 افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ آزادی مارچ کے پنڈال میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ سفید پرچم بھی لہرایا گیا جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔ پرچم دو افراد نے تھام رکھا ہے جن کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اور نہ انتظامیہ نے طالبان کا پرچم لہرانے والوں کو روکا۔جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر عبد الواسع نے کہا کہ ہم ایسے پرچم کی بالکل اجازت نہیں دیتے یہ کسی تیسری قوت کا کام لگتا ہے۔
آزادی مارچ میں طالبان کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں 8 افراد گرفتار
