پشاور(خصوصی رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخواکی سربراہی میں قائم کمیٹی نے پختونخواہائیڈل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو )کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کرنے جبکہ خیبر پختونخواآئل وگیس کمپنی کے نئے سی ای او کی تقرری کیلئے امیدواروں سے دوبارہ درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخواکی سربراہی میں قائم کمیٹی نے پیڈو اور خیبر پختونخواآئل وگیس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کے خالی عہدوں پر تقرری کیلئے امیدواروں کی درخواستوں پر غور کرنے کے بعد کمیٹی نے پیڈو کے سی ای او کے عہدے کیلئے امیدواروں کے ناموں کا پینل تیار کرکے منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق کمیٹی نے خیبر پختونخواآئل و گیس کمپنی کے سی ای او کے عہدے پر تقرری کے لئے دوبارہ امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
پختونخواہائیڈل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے نئے چیف ایگزیکٹو کے تقرری کے لئے پینل کے نام فائنل
