سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان کے لئے دوبئی میں براؤن تمغہ جیتنے والی کمسن عائشہ آیاز آبائی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال، تفصیلات کے مطابق دوبئی میں جی ون انٹرنیشنل تائی کوانڈو مقابلوں کے 27کے جی کیٹیگری می پاکستان کے لئے براؤن تمغہ جیتنے والی آٹھ سالہ تائی کوانڈو کی کھلاڑئی عائشہ آیاز مینگورہ پہنچ گئی ۔ جہاں ان کے خاندان والوں اور تائی کوانڈو کے کھلاڑیوں نے پرتپاک استقبا ل کیا اس موقع پر کمسن بچی نے میڈیا کو بتایاکہ ان کو بچپن ہی سے تائی کوانڈوکا شوق ہے اور میڈل جیتنے پر بہت خوش ہے انہوں نے کہاکہ مستقبل میں تائی کوانڈوکے نامور کھلاڑی بننا چاہتی ہے اس موقع پر ان کے والد آیاز نائیک جوکہ تائی کوانڈو کے کوچ بھی ہے نے کہاکہ ان کو امیدنہیں تھی کہ پچاس ممالک کے درمیان مقابلوں میں ان کی بیٹی میڈل حاصل کرپائی انہوں نے کہاکہ عائشہ نے مسلسل تین مقابے جیتے ان کے ساتھ چودہ ممالک کے کھلاڑی شامل تھے پوائیٹ پوزیش پر عائشہ ایازنے تیسری پوزیشن حاصل کی انہوں نے کہاکہ پاکستانی بچوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے مگران کی حوصلہ افزائی کو ضرورت ہے۔