پشاور() پشاور کے تینوں ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے بھی پختون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اورا س سلسلے میں ایک ڈاکٹر کو فوکل پرسن بھی نامزد کردیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال،خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور ایچ ایم سی کے ڈاکٹرز کے نمائندہ وفد نے تحریک کے بانی منظور پشتون اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کی جس میںڈاکٹرز نے پختون تحفظ موومنٹ کی بھر پور حمایت اور پشاور کے جلسے کیلئے تشہیری مہم کے علاوہ ہر قسم کی مدد کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ڈاکٹر سعادت کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو تحریک کے نمائندوں اور ڈاکٹرز کے مابین رابطے کا کام کریں گے