خیبرپختونخوا اسمبلی میں جرنلسٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ ترمیمی بل 2019 ء پیش کردیاگیا جس کے تحت پرنٹ والیکٹرانک میڈیا اور نیوز ایجنسیوں میں خدمات انجام دینے والے کل وقتی عامل صحافی مستفید ہوسکیں گے صحافی کی اہلیہ اور 25 سال سے کم عمر کا بیٹا یا بیٹی بھی مذکورہ ایکٹ کے زمرے میں آئے گا جبکہ اس پر مالی طور پر انحصار کرنے والے والدین کو بھی فوائد حاصل کرسکیں گے تین ماہ سے زائد عرصہ سے بے روزگار صحافی کو دو ماہ تک وظیفہ کی ادائیگی کی جائے گی کسی بھی صحافی کو فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت کی صورت میں اس کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی شادی شدہ ہونے کی صورت میں اہلیہ اوربچوں جبکہ غیرشادی شدہ ہونے کی صورت میں اس کے والدین کو معاوضہ دیاجائے گافرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہونے کی صورت میں صحافی کو معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی طبی امداد کیلئے مالی معاونت کی فراہمی کے علاوہ صحافی کی بیٹی یا بیٹے کی شادی کی صورت میں اس کی مالی امداد کی جائے گی تاہم یہ میرج گرانٹ صرف ایک ہی مرتبہ ایک صحافی کو ادا کی جائے گی 60سال کی عمر سے زائد صحافیوں کو ماہانہ وظیفہ کی ادائیگی کی جائے گی کسی بھی صحافی یا اس کے خاندان کے کسی فرد کی موت کی صورت میں تجہیز وتکفین کیلئے بھی ادائیگی کی جائے گی۔ انڈومنٹ فنڈ بورڈ میں صوبہ کے دو پریس کلبوں کے صدور کو شامل کیاجائے گا جن کی تقرری ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کی جانب سے ایک سال کے عرصہ کیلئے کی جائے گی۔