سوات (مارننگ پوسٹ) ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈ میں اقربہ پروری کیخلاف کونسل کے ممبران کی جانب سے علم بغاوت بلند ، کونسل ممبران سراپا احتجاج ، عدالت جانے کا اعلان ، لائحہ عمل طے کرنے کیلئے کل مشاورتی اجلاس طلب ، ممبران کی طرف سے ضلع کونسل کے اجلاس میں مسلسل تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل سوات کے ممبران راحت علی خان ، شوکت علی خان ، سلطان روم اور فضل اکبر بابا نے دیگر ممبران کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے بتایا کہ ضلع ناظم کی نا اہلی کیوجہ سے ضلع کونسل کے اجلاس میں تسلسل کے ساتھ تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اور ضلع کونسل کے ممبران میں اس حوالے سے شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل سوات میں منظور کردہ ترقیاتی فنڈ کے استعمال میں بھی پسند ناپسند اور اقربہ پروری سے کام لیا گیا ہے اورکروڑوں روپے کا فنڈ اس طریقے سے استعمال ہوا ہے جس پر کونسل کے ممبران کی شدید تحفظات ہیں انہوں نے کہا کہ ممبران کو کسی قسم کے کام میں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے جس پر ضلع کونسل کے ممبران میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے چونکہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے لیکن مسائل کے حل میں یہی ذمہ داران جو کہ ذمہ دار عہدوں پر ہے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں کروڑوں روپے کے فنڈ کے استعمال پر ممبران کے تحفظات ہیں جس پر ہم نے ہفتہ کو ڈیڈک دفتر سید وشریف میں مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام ممبران حاضر ہو کرآئندہ کا لائحہ عمل کیلئے طریقہ کار طے کریں گے ۔