سوات کے شہر مینگورہ میں سورج چھٹی پر چلا گیا، صبح ہوتے ہی کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال لیے، ہر سو چھائے کالے بادلوں نے ایسا رنگ ڈالا کہ دن میں رات کا سماں ہوگیا، کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک تیز ہواوں کیساتھ بارش سے سوات کا موسم حسین ہوگیا۔21 واں روزہ سواتیوں کیلئے بارش کی نوید لے آیا، صبح ہوتے ہی کالی گھنگھور گھٹاؤں نے فضا میں بسیرا کرلیا، کالی آندھی سے دن میں رات کا سماں ہوگیا، بدلتے موسم کی انگڑائی نے گرمی کو مات دے دی اور بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، درجہ حرارت کم ہونے پر روزہ داروں کی جان میں جان آگئی۔
روزے داروں پر قدرت مہربان، سوات میں بارش سے گرمی چھومنتر ہوگئی
