اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہفتہ وار تعطیل تبدیل کئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ میڈیا اور سو شل میڈیا پر چلنے والی تما م خبریں بے بنیا د ہیں ۔ سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہفتہ وار تعطیل تبدیل نہیں کی جا رہی، نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے انہو ں نے وضاحت کی کہ ہفتہ وار تعطیل تبدیل کئے جانے سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں ،ہفتہ وار تعطیل کے کیلنڈر میں کو ئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ۔