پشاور()وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) خیبر پختونخوا نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث صوبے کے سینئر ڈاکٹرزکے خلاف تحقیقات شروع کر دی ذرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کئی عرصہ سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کر رہے ہیں گزشتہ روز ایف آئی اے خیبر پختونخوا کے انٹی کرپشن ونگ نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈاکٹر میاں سعید نے گروہ میں ملوث سینئر ڈاکٹرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گرفتار ملزم محمد شعیب خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ٹیکنیشن ہے ابتدائی تحقیقات میں ملزم کیساتھ کئی سینئر ڈاکٹر بھی ملوث ہیں ملزم گردوں کی پیوند کاری کیلئے ڈاکٹروں کو لاکھوں روپے کی ادائیگی کرتا اور یہ گردوں کی پیوند کاری کے یہ آپریشن مختلف خفیہ مقامات کرائے جاتے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گروہ میں ملوث مزید ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جبکہ بین الصوبائی گروہ کے ارکان پشاورکے علاوہ لاہور اور اسلام آباد میں سرگرم ہیںملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔