سوات(مارننگ پوسٹ)ضلع حکومت کے طرف سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے مستحق خواتین میں سلائی مشین تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ، نسیم اختر خواتین کو اپنے پاؤ ں پر کھڑے ہونے کا پورا موقع دیاجائیگا، نسیم اخترسیدوشریف سوات میں مستحق خواتین کو سلائی مشین تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسلر نسیم آختر نے کہاکہ ضلع حکومت سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی خطیر رقم بیوہ اور مستحق خواتی کے لئے پہلی مرتبہ لی گئی جس میں خواتین کوا پنے گھر کے اندر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لئے سلائی مشین، فیکو مشین اور گل کاری کی مشینیں فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاک پہلی مرتبہ گلی کوچوں اور سیمنٹ بجری کی بجائے سوات کے معزز اور باپردہ خواتین کی امداد کی جارہی ہے جوکہ مسلسل کئی سالوں سے نظرا نداز کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ سوات میں ہزاروں مستحق خواتین اپنے گھر کے دار دیواری میں غربت اور مشکلات سے دوچارہے مگر شرو اور حیاکی وجہ سے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے انہوں نے اس موقع پر سوات کے مختلف علاقوں سے رکھنے والے پچاس خواتین میں سلائی مشین تقسیم کردئے اس موقع پر سلائی مشین وصول کرنے والے خواتین جن میں زیادہ تر بیوائیں شامل تھے نے ضلع کونسلرنسیم اختر اور ضلع حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ اس مشین کے زریعے اپنے خاندان کے لئے باعزت اور حلال روزی کمائینگے ۔