ڈھیرئی گراؤنڈ پر بانڈئی الیون شہداء فٹ بال ٹورنامنٹ جاری، 40رجسٹرڈ فٹبال ٹیمیں مد مقابل
سوات (مارننگ پوسٹ)ڈھیرئی گراؤنڈ پر بانڈئی الیون شہداء فٹ بال ٹورنامنٹ جاری ، ٹورنامنٹ میں سوات بھرکے 40رجسٹرڈ فٹبال ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، ایک سنسنی خیز مقابلے میں شہباز فٹبال کلب ڈھیرئی نے ارشدفٹبال کلب کبل کو صفر کے مقابلے میں دوگول سے شکست دیدی ، تفسیلات کے مطابق ڈھیرئی فٹبال گراؤنڈ پربانڈئی شہداء الیون فٹبال ٹورنامنٹ کے مقابلے میں جاری ہے، اس ٹورنامنٹ میں
سوات کے چالیس رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ان ٹیموں میں ملک کے بہترین سواتی کھلاڑی اپنے کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، فٹبال کے میچ دیکھنے کے لئے روزانہ ہزاروں شائقین ڈھیرئی گراؤنڈ میں اکھٹے ہوکر فٹبال کے کھیل سے مسفید ہورہے ہیں ٹورنامنٹ میں شہباز فٹبال کلب ڈھیرئی اور ارشدفٹبال کلب کبل کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ جسمیں شہباز فٹبال کلب ڈھیرئی نے کامیابی حاصل کردی، میچ کاپہلا ہاف برابررہا، دوسرے ہاف میں شہباز فٹبال کلب ڈھیرئی کی طرف سے پہلا گول شیرمحمدنے سکورکیا جس کے بعد شہباز کلب کی طرف سے دوسرا گول نثاراحمدنے کیااوراس طرح یہ میچ شہباز کلب نے دوگول سے جیت لیا۔