سوات(مارننگ پوسٹ ) ملکی سرحدوں پر کشیدگی اور ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر میں انچارج افسر محمّد الیاس کی سربراہی میں تنظیم شہری دفاع کے سینئر وارڈنز کا ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر خالد محمود، انسیڈنٹ افسر فضل حمید، ڈویژنل ڈپٹی وارڈنز عمر علی، بونیر گل اور تمام گروپ وارڈنز نے بھرپور انداز میں شرکت کی اس موقع پر ضلع بھر میں تنظیم شہری دفاع کی تمام پوسٹوں کو حالت جنگ کی الرٹ کال دی گئی اور ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ضروری ہدایات دی گئیں رضاکاروں کی ہنگامی ٹریننگ کے انعقاد اور نئے رضاکار بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اس کے علاوہ تنظیم شہری دفاع کی فعالیت سے متعلق مختلف امور و مسائل پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی اجلاس میں پوسٹوں کی تقسیم و تشکیل نو، مختلف تقاریب کیلئے تیاری، خامیوں کے ازالے، پریڈ کیلئے چاق و چوبند دستوں کی تشکیل و تربیت، 23 مارچ کیلئے ریلی کے انعقاد اور محافظین کی شکایات کے ازالے سمیت دیگر متعدد فیصلے بھی کئے گئے اس موقع پر شرکاء نے دفاع وطن اور شہریوں کی بے لوث خدمت کیلئے شبانہ روز خدمات کا عزم دہرایا نیز رضاکارانہ خدمات کی انجام دہی میں درپیش مسائل اور دیگر مختلف امور پر بھی روشنی ڈالی جن کا انچارج سول ڈیفنس نے مناسب سطح پر ازالہ کا یقین دلایا۔