سوات(مارننگ پوسٹ) سیدوشریف ڈگری کالج میں ماہر تعلیم نرگس آرا کو ترقی دے کر پرنسپل تعینات کردیاگیا، نرگس آرا اس سے قبل بھی کالج ہذا کی پرنسپل رہ چکی ہے ، سوات کے سب سے بڑے گرلز ڈگری کالج سیدوشریف میں معروف ماہر تعلیم پی ایچ ڈی سکالر نرگس آرا نے پرنسپل کی باقاعدہ چارج لے لیا۔ جس پر کالج کے تمام سٹاف نے خوشی کا اظہارکیاہے۔ نرگس آرا کا تعلق سوات کے معروف خاندان سے جبکہ انہوں نے کینڈا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لے رکھی ہے۔علاقے کے عمائدین، طلبا ء اور سکول کے سٹاف نے نرگس آرا کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیاہے ۔ ان کی تعیناتی سے توقع کی جارہی ہے کہ ڈگری کالج مزید ترقی کریگا، ڈگری کالج میں بی ایس کے سیٹیں محدود ہے جس کی وجہ سے ہرسال سینکڑوں طالبات تعلیم سے محروم رہ جاتی ہے اس طرح ڈگری کالج میں کئی ترقیاتی کاموں کی ضروت ہے ۔ پرنسپل نرگس آرا سے علاقے کے عمائدین توقع کررہی ہے کہ وہ کالج کی ترقی اور بچیوں کے تعلیم کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لاکر لڑکیوں کی واحد ڈگری کالج کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی ۔