سوات(مارننگ پوسٹ)ملاکنڈ ڈویژن میں ایک لاکھ سے زائد افراد قوت سماعت سے محروم ہیں جبکہ یہ تعداد پاکستان میں بھی کل آبادی کے تناسب سے 5فیصد ہے ،سیدوشریف تدریسی اسپتال میں قوت سماعت سے محروم بچوں اور بڑوں کا کامیاب علاج ہورہا ہے ،والدین اپنے بچوں کو ہمیشہ کے قوت سماعت سے بچاکر سیدوشریف اسپتال پہنچائیں ،قوت سماعت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق اور ای این ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر گلشن حسین نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کی پانچ فیصد آباد ی قوت سماعت سے محروم ہے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں یہ تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے ،اس موقع پر ڈاکٹروں نے بھی اس بیماری کی مناسبت سے اپنی رپورٹس پیش کیں ،انہوں نے کہاکہ سیدومیڈیکل کالج میں ای این ٹی پارٹمنٹ نے ایک منظم طریقے سے اس مرض کے علاج کے لئے اقدامات کئے ہیں اور پیر اور جمعرات کے روز اس مرض کے بڑے آپریشن کئے جارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت مزید سہولیات اور الگ اپریشن تھیٹر قائم کریں تو اپریشن کی تعداد کو بڑھایا جاسکتا ہے سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اسرارالحق نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سپیچ تھراپسٹ کی مستقل تعیناتی کی جائے اور مزید جدید آلات نصب کئے جائیں تاکہ اس مرض میں مبتلا افراد کا فوری علاج ممکن ہوسکے ۔
سوات میں قوت سماعت کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمنار منعقد،
