کالام میں درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ اوشو فارسٹ ایریا میں قیمتی اور پرانے دیار کی درختوں کی کٹائی کی تازہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گذشتہ روز کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹمبر مافیا کے ارکان پہلے درختوں کے ذیلی تنے کرید کر چھوڑتے ہیں۔ کچھ دن بعد ان درختوں کو گراکر سلیپر میں تبدیل کرکے سمگل کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہئ جنگلات کا موقف جاننے کے لئے ڈویژنل فارسٹ آفیسر بحرین محمد صدیق سے اُن کے فون پر رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے فون اٹھایا اور نہ میسج کا جواب ہی دیا۔