سوات(مارننگ پوسٹ) چیئر مین قائمہ کمیٹی معدنیات اور ایم پی اے عزیزاللہ گران خان نے کرپٹ سرکاری لوگوں کیخلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کردیاہے سوات سے تبدیل ہونے والے کمشنر کوسرکاری خزانہ لوٹنے پرشامل تفتیش کرنے کا مطالبہ،نیب کمشنر ظہیرالسلام سمیت دیگر کرپٹ سرکاری لوگوں پر ہاتھ ڈال کران سے وصولی کرے،محکمہ ریونیو میں تعینات ہونے والے افیسرزجو پلان لیکر آئے ہیں،ان پر بھی میری نظر ہے،کمشنر ظہرالسلام کے کرپشن بے نقاب کر کے دم لیں گے،کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دینگے،عمران خان نے کرپشن کیخلاف جس جہاد کا اعلان کیا ہے اس پر لبیک کہتے ہوئے سوات سے کرپشن اور کرپٹ سرکاری آفیسرز کا صفایا کرنے کا آغازکردیا ہے،سوات سے تبدیل ہونے والے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالسلام جو اس وقت سوات سے ہزارہ تبدیل ہوا ہے نے لوٹ مار کیا ہے،ان کے دور میں کمشنر آفس میں مرمتی کام کے لئے جو فنڈ حکومتی خزانے سے نکالا گیا،بیوٹیفیکیشن کے نام پر جو رقم ہڑپ کی گئی ہے اس کی بھر پور طریقے سے تحقیقات کی گیئ
نیب کمشنر ظہیرالسلام سمیت دیگر کرپٹ سرکاری لوگوں پر ہاتھ ڈال کران سے وصولی کرے،نئےتعینات ہونے والے افیسرز پر بھی میری نظر ہے،عزیزاللہ گران
