سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک سے غربت مٹانے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے موجودہ حکومت ہرقسم اقدامات کر رہی ہے عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کو سہولیات کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پروہ لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے مسائل دریافت کئے شہریوں اور تاجروں نے فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مینگورہ بازار کے تمام سڑکوں پر تارکول بچھائے اور نکاسی آب کامسلہ حل کرنے کا یقین دلایادورہ کے موقع پر شہریوں اور تاجروں نے چیئرمین ڈیڈیک کوکچھ مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر فضل حکیم خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اُن کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کئے فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی خواہ اِس کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہوتمام کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے تاجر برادری معیشت کا اہم حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تومشترکہ طور پر ہمیں ایمانداری اوردیانتداری سے مل کر کام کرنا ہوگاتاکہ ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرسکیں
سوات ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کا مینگورہ بازار کا دورہ،لوگوں میں گھل مل گئے
