سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے لائسنس میں اضافہ کردیا گیا،اطلاق آج سے ہوگا،خلاف ورزی کر نے والوں کیخلاف جرمانے میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا،تفصیلات کیمابق محکمہ ماہی پروری ضلع سوات کا اجلاس ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز سوات کے دفتر میں منعقد ہوا،جس میں فشریز سٹاف نے شرکت کی،اجلاس کی سر براہی ڈسٹرکٹ آفیسرفشریش سوات ڈاکٹرابرار احمد اور چیئرمین فشریز سٹینڈنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ کونسل ملک حسن زیب نے کی،اجلاس میں صوبائی کا بینہ کے حالیہ فیصلے میں فیسوں کے اضافے پر روشنی ڈالی گیی اور متعلقہ فشریز سٹاف کو ہدائت جاری کی گیی کہ آج کے بعد فشریش لائسنس نئے فیسوں پر دی جائے،اس کے بعد سٹنڈنگ کمیٹی ملک حسن زیب خان نے فشریز محکمے مسائل سنے اور ان کو یقن دلایا کے جلد ناظم اعلی سوات سے ملاقات کر کے تمام مسائل ان کے سامنے اٹھایئنگے ،اور اس کے بروقت حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے
سوات میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے لائسنس فیس میں اضافہ،اطلاق آج سے ہوگا
