سوات(مارننگ پوسٹ) ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی کی بدولت سیدو میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک بھڑکنے والی آگ پرقابو پالیا گیا ریسکیو 1122 کی فائر فائیٹرز ٹیم نے ہاسٹل میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ کر آگ کو بجا دیا اور ہاسٹل کو مزید نقصان پہنچنے سے بچالیا درایں اثنا سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق اور چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم نے کالج کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ پر فوری قابو پانے اور جائے حادثہ پر چند منٹوں میں پہنچنے پر ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔