سوات(مارننگ پوسٹ) سوات پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں برآمد ہونے والی منشیات کو نذر آتش کردیا گیا۔ سینئر سول جج طلا محمد کی زیر نگرانی پولیس نے برآمد ہونے والی ہیروین ، چرس، آئس ، شراب اور دیگرلاکھوں روپے کی بھاری مقدار کی منشیات کو نذرآتش کیا ۔