سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان پپلز پارٹی سوات کے صدر عرفان چٹان نے کہا ہے کہ رحیم آباد سے قمبر تک جی ٹی روڈ کی خستہ حالی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،حکومت کیساتھ عوام کی فلاح وبہبود اور عام لوگوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے کوئی پروگرام موجود نہیں،کمر توڑ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے لوگوں سے ان کے جینے کا حق چین لیا ہے،انتہائی افسوس کی بات ہے کہ رحیم آباد کے حدود میں امانکوٹ چوک تک مین جی ٹی روڈ پرجاری کام سست روی کا شکار ہے جس سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہے اسی روڈ پر عوامی نمائندوں اور بڑے بڑے سرکاری لوگوں کا گزر ہے مگر کسی نے بھی مزکورہ روڈ کی بحالی پر توجہ نہیں دی سڑک کی خستہ حالی پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے جو عوام کی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے
کمر توڑ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے لوگوں سے ان کے جینے کا حق چین لیا,عرفان چٹان
