سوات(مارننگ پوسٹ) یخ کوہے ڈنڈونوقلعہ مینگورہ میں درجنوں افراد نے متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین کی حمایت کااعلان کردیا ۔محمدامین کی پوزیشن مزید مستحکم ۔منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و نا مزد امیدوار متحدہ مجلس عمل پی کے 5محمدامین نے کہا ہے کہ عوامی محبت کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا۔ مینگورہ کے تمام گلی کوچوں کی مسائل سے باخبر ہوں ۔ اقتدار میںآکر عوامی مسائل بلا امتیاز ترجیحی بنیادو ں پر حل کرونگا ۔گزشتہ دس سالوں میں منتخب عوامی نمائندوں نے ذاتی بینک بیلنس تو بڑھایا لیکن عوامی مسائل کی حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔آج وہ نمائندے کس منہ سے عوام سے ووٹوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس بار عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر ایم ایم اے کے حق میں استعمال کریں ۔